ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / داعش کا شامی باغیوں پر زہریلی گیس کے ساتھ حملہ

داعش کا شامی باغیوں پر زہریلی گیس کے ساتھ حملہ

Mon, 28 Nov 2016 12:33:12    S.O. News Service

دمشق،27؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شامی باغیوں پر اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے زہریلی گیس کے ساتھ ایک حملہ کیا گیا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعے میں انقرہ حکومت کے حمایت یافتہ بائیس شامی باغی زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ داعش نے شمالی شام کے شہر الباب میں کیمیائی مادے والا ایک میزائل داغا، جس کی وجہ سے ان باغیوں کی آنکھیں اور جسم کے دیگر حصے بری طرح متاثر ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ ترک امدادی ٹیمیں کیلس کے ایک ہسپتال میں مختلف تجربات کرتے ہوئے اس کیمیائی مادے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔


Share: